کراچی کنگز نے عرفان خان کے 16 گیندوں پر 35 رنز کی مدد سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔
پی ایس ایل 9 کا 26 واں میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا گیا۔ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فخر زمان اور عبداللہ شفیق کی 70 رنز کی شراکت کی مدد سے 20 اوور میں 178 رنز کا ہدف دیا۔
کراچی کنگز کی جانب سے زاہد محمود نے 2 اور انور علی اور مزاربانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسری اننگز میں کراچی کنگز کے اوپنرز نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ جیمز ونس اور ٹم سیفرٹ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور پاور پلے میں 58 رنز کی شراکت قائم کی۔
ساتویں اوور میں لاہور قلندرز کے بولر محمد طیب نے جیمز ونس کی وکٹ لے کر شراکت کو توڑ دیا۔
پھر لاہور قلندرز کے باؤلرز نے کراچی کنگز کے بلے بازوں کو ٹف ٹائم دیا اور کسی بلے باز کو کریز پر سیٹ ہونے کا موقع نہیں دیا۔
15ویں اوور میں ٹم سیفرٹ کے جانے کے بعد عرفان خان نیازی نے چارج سنبھالا اور شعیب میک کے ساتھ شراکت داری شروع کی۔ انہوں نے اچھا کھیلا اور 218 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ صرف 16 گیندوں پر 35 رنز بنائے۔ انہوں نے شعیب ملک کے ساتھ 52 رنز کی شراکت داری کی اور 18 ویں اوور میں شاہین کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
آخری اوور میں کراچی کنگز کو 8 رنز درکار تھے۔ زمان خان نے آخری اوور کی پہلی گیند پر انور علی کی وکٹ حاصل کی۔ سنسنی خیز اوور کی آخری گیند پر کراچی کنگز کو 3 رنز درکار تھے۔ زمان خان نے آخری گیند پھینکی اور شعیب ملک نے چار رنز بنائے اور کراچی کنگز نے 3 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔
لاہور قلندرز کے محمد طیب نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین آفریدی، زمان خان اور سکندر رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ کراچی کنگز کے عرفان خان نیازی مین آف دی میچ قرار پائے۔
0 Comments